کراچی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود چھٹی پر جانے والے ڈاکٹرز کو معطل کردیا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:00

کراچی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود چھٹی پر جانے والے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کراچی کی جانب سے بحیرہ عرب میں بننے والے نیلو فر نامی سائیکلون کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوبھراج میڈیکل اسپتال ڈاکٹر شبین ناز کے بلامنظوری چھٹی پر چلے جانے کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ان کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں سرکاری احکامات کی تعمیل نہ کروانے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرفراز رفیقی شہید اسپتال ڈاکٹر آصف عثمان کو بھی معطل کردیا گیا ہے ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ نے ایک اور حکم نامے کے تحت میڈیکل ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع غربی کے 46 گھوسٹ ورکرز کی تنخواہیں بھی روک دی ہیں اور ان ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :