چین میں برڈفلو سے ایک فوجی ہلاک‘ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی

منگل 5 جون 2007 11:50

بیجنگ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جون 2007) چین میں برڈ فلو وائرس سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا جس سے اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد16 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق چین کے جنوبی صوبے فوجیان میں 19سالہ فوجی کوبخار کے باعث 14 مئی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو گزشتہ روز انتقال کرگیا۔ حکام نے عالمی ادارہ صحت کو مطلع کیا ہے کہ فوجی کی ہلاکت برڈ فلو وائرس سے ہوئی ہے۔مریض میں ایچ فائیو این ون وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔مریض کی ہلاکت کے بعد چین میں برڈ فلو وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :