اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت سے ایل جی الیکٹرانکس کو تیسری سہ ماہی میں غیرمعمولی منافع
ہفتہ 1 نومبر 2014 13:10
کراچی، (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء)۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 7.4 فیصد آمدن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق اس اعلان کے بعد ایل جی کی کل آمدن 14.54 ارب ڈالر (14.92 کھرب جنوبی کورین وان) تک پہنچ گئی ہے جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 461.3 ارب ڈالر (449.61 ارب ملین جنوبی کورین وان) کے ساتھ دوگنا ہوچکا ہے ۔
ایل جی کے شاندار نتائج کی نمایاں وجہ موبائل بزنس میں اضافہ ہے جس کے باعث اسمارٹ فونز کی تیسری سہ ماہی میں 16.8 ملین یونٹس کی ریکارڈ فروخت نوٹ کی گئی۔ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تیسری سہ ماہی میں 4.71 بلین ڈالر (4.71 کھرب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے، آپریٹنگ منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں پانچ فیصد اضافے سے 127.19 ملین ڈالر (130.5 جنوبی کورین وان) ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 16.8 ملین ریکارڈ توڑ دینے والے اسمارٹ فونز کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 16 فیصد یونٹس کی زیادہ فروخت ہے۔ ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 4.14 ارب ڈالر کی زیادہ فروخت اور آپریٹنگ آمدن میں 163.16 ملین ڈالر (167.4 بلین جنوبی کورین وان) اضافہ ہوا جو 2009 کی تیسری سہ ماہی کے بعد کمپنی کی تاریخ میں آمدن کا بلند ترین اضافہ ہوا۔ اپنی ترقی کو برقرار اور لگاتار دو سہ ماہیاں منافع بخش رکھتے ہوئے ایل جی کو توقع ہے کہ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں بھرپور مسابقت کے باوجود جی سیریز اور ایل سیریز کے ماڈلز کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کرلے گا۔
ایل جی ہوم اپلائنس کمپنی نے 2.84 ارب ڈالر (2.91 کھرب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا ہے جو کوریا، یورپ سمیت مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں مصنوعات کی ریکارڈ فروخت کے باوجود گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی طور پرکم ہے۔ شمالی امریکہ میں سخت مسابقت اور غیرملکی کرنسی کے نامناسب تبادلے کے نتیجے کے باعث تیسری سہ ماہی میں کم آپریٹنگ منافع 50.49 ملین ڈالر (51.8 ارب جنوبی کورین وان) رہا۔ ایل جی کو رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ہوم اپلائنسز میں توسیع اور بہتر قیمت کے باعث منافع میں اضافے کی توقع ہے۔
ایل جی ایئر ایئر کنڈشنگ اینڈ انرجی سلوشن کمپنی نے 902.14 ملین ڈالر (925.6 ارب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اس کے علاوہ کوریا میں موسمی حالات کے باعث رہائشی ایئرکنڈیشنرز کی طلب میں کمی کے باعث آپریٹنگ نقصان 2.44 ملین ڈالر (2.5 ارب جنوبی کورین وان) رہا جبکہ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں ترقی کا توازن مستحکم رہا۔ ایل جی کو توقع ہے کہ بہتر صارف دوست اور کم خرچ توانائی کے نظام کے باعث سمندرپار فروخت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ کوریا میں اسکی کمرشل مصنوعات کے ساتھ سول انڈسٹریز اور بڑھتی تعمیرات کا ہدف رکھا گیا ہے۔
2014 کی تیسری سہ ماہی کے ریٹس کی وضاحت: ایل جی الیکٹرانکس کے غیرآڈٹس شدہ سہ ماہی آمدن کے نتائج (اختتام 30 ستمبر 2014 تک) انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز (آئی ایف آر ایس) کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔ کورین کرنسی کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 1026 جنوبی کورین وان کی شرح سے فی ڈالر پر منتقل کیا گیا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.