ایڈز کنٹرول پروگرام میں من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا انکشاف

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) قومی صحت خدمات وزارت کے ماتحت ادارے ایڈز کنٹرول پروگرام میں من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے لیے قواعد و ضوابط تبدیل کر دیے گئے ،پروگرام مینجر ڈاکٹر بصیر اللہ اچکزئی نے گلوبل فنڈ کے ماتحت ہونے والی بھرتیوں میں اپنے افراد کو لانے کے لیے کئی سال سے چلنے والے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کر لی ،سینئر پروگرام مینجر کی سیٹ پر عارضی طور پر کام کرنے والے ڈاکٹر صفدر پاشا کو مستقل کرنے کے لیے اس کے قواعد و ضوابط ایسے رکھے گئے ہیں کہ کوئی اور اس سیٹ کے لیے اپلائی نہ کر سکے ،واضح رہے کہ میڈیامیں اس حوالہ سے خبر یں بھی شائع ہو چکی ہیں جس میں لکھا گیا تھا کہ ڈاکٹر بصیر اللہ اچکزئی نے کسی بھی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ڈاکٹر صفدر پاشا کو ایم این ای کنسلٹنٹ کی سیٹ سے اٹھا کر 3000 ڈالر ماہانہ کی سیٹ پر بٹھا دیا ہے ،ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے اخبار میں اشتہار بھی دیا ہے جس میں سینئر پروگرام آفیسر کی بھرتی کے لیے بھی ایڈ دیا گیا ہے ، گلوبل فنڈ کی طرف سے سیکر ٹری نیشنل ہیلتھ کو ایک عدد مراسلہ بھی لکھا جا چکا ہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرا م میں بد انتظامی اور اقرباء پروری کی وجہ سے اس کی امدادمعطل کی جا سکتی ہے ، کیونکہ ایڈز کنٹرول پروگرام کی پوزیشن اے پلس سے بی 2 پر آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

گلوبل فنڈ نے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو مراسلہ بھی لکھا ہے کہ ڈاکٹر صفدر پاشا کو دیئے جانے والے اضافی پیسے واپس جمع کروائے جائیں ۔ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام میں کی جانے والی بھرتی کے قواعدو ضوابط میں تبدیلی کے حوالہ سے ترجمان نیشنل ہیلتھ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر ضرور ایکشن لیا جائے گا ،اور مجاز اتھارٹی اس کے چھان بین کر کے متعلقہ افراد کے خلاف ضرور کاروائی کرے گی

متعلقہ عنوان :