ڈی ایچ کیو سرگودھا کا پارکنگ ٹھیکہ ختم ہونے کے بعد ہسپتال کے ملازمین کی لوٹمار‘ مریضوں کے لواحقین کا احتجاج

ہفتہ 1 نومبر 2014 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ڈی ایچ کیو سرگودھا کا پارکنگ ٹھیکہ ختم ہونے کے بعد ہسپتال کے ملازمین کی لوٹمار‘ مریضوں کے لواحقین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او کیو سرگودھا میں مریضوں کو لانے والے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف پارکنگ کا ٹھیکہ ختم ہونے کے بعد لوٹمار کا کہا جارہا ہے کہ ملی بھگت سے جاری پارکنگ آدھی کمائی DHQ ہسپتال کی انتظامیہ اور آدھی ٹھیکیدار روزانہ اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب‘ سیکرٹری محکمہ صحت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں جاری لوٹمار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔