پنجاب میں مزید 8افراد ڈینگی وائرس کا شکار ، مجموعی تعداد 978ہو گئی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:03

پنجاب میں مزید 8افراد ڈینگی وائرس کا شکار ، مجموعی تعداد 978ہو گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 8افراد مرض کا شکار ہوگئے،صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 978ہوگئی۔پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مرض سے متاثرہ مزید 8افراد ہسپتال پہنچ گئے ہیں ، متاثرہ افراد راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

راوں برس ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں 788افراد متاثر ہوئے جبکہ لاہور سے 71اور شیخوپورہ سے 45افراد مرض کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں اورتین ہائی رسک اضلاع میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ڈینگی سرویلنس پر عملدرآمد کروارہی ہیں۔ رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 978تک پہنچ چکی ہے اورمتاثرہ ایک شخص دم توڑچکاہے۔

متعلقہ عنوان :