گلو بٹ پر نزلہ تو پڑا لیکن جن پر قتل کے مقدمے ہیں ان کو کیوں سزا نہ ملی،سید منظوراحمد شاہ

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:36

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید منظوراحمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلو بٹ پر نزلہ تو پڑا لیکن جن پر قتل کے مقدمے ہیں ان کو کیوں سزا نہ ملی؟اگرسندھ یا بلوچستان کے وزیراعظم ہوتے تووہ پھانسی پر ہوتے۔

(جاری ہے)

سیدمنظوراحمدشاہ نے کہاکہ گلو بٹ قربا نی کا بکرا ٹھہرایاگیا۔انصاف فراہم کرنے والوں سے کوئی کیانصاف کی توا قع کرسکتا ہے لیکن اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو سزا دینا مشکل نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم عدالت سے امید کرتے ہیں کہ وہ قتل ایف آئی آر میں ملوث ملزمان کو بھی سزا دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :