میری اڑھائی سالہ ہمشیرہ کی پولیو سے متاثر ہونے کی ذمہ دار مقامی عالم دین ہے ‘حکام عالم دین اور علاقے میں پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی عمل لاتے ہوئے ہمشیرہ کی علاج و معالجے میں تعاون کرے، ژوب کے علاقہ خوستی کے رہائشی سید شاہ خوستی کی فریاد

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:57

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014 ) میری اڑھائی سالہ ہمشیرہ کی پولیو سے متاثر ہونے کی ذمہ دار مقامی عالم دین ہے حکام عالم دین اور علاقے میں پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی عمل لاتے ہوئے ہمشیرہ کی علاج و معالجے میں تعاون کرے ان خیالات کا اظہار ژوب کے علاقہ خوستی کے رہائشی سید شاہ خوستی نے ژوب پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند روز قبل انکی ڈھائی سالہ ہمشیرہ واحدہ بی بی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی جن کی باقاعدہ تصدیق عالمی ادارہ صحت نے بھی کر دی انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ دارانکے علاقے کی بااثر عالم دین اور چند لوگ ہے جو علاقے میں پولیو ٹیموں کی راہ میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ عالم دین نے ہر دور میں اور ہر فورم پر پولیو کے خلاف غلط اور بے بنیاد باتیں کر کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ عالم دین کا تعلق بھی انکے علاقے خوستی سے ہیں اس لئے علاقہ خوستی میں سینکڑوں بچے پولیو قطرے پلانے سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اس عالم دین کے متعلق ژوب کے عوام انتظامیہ کو بھی علم ہے مگر افسوس مذکورہ عالم دین کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے سب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اس عالم دین نے پولیو کے خلاف ژوب میں باقاعدہ پمفلٹ بھی تقسیم کی ہے جس سے انسداد پولیو مہم پر نہایت منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اسی وجہ سے آج ایک معصوم بچی عمر بھر کیلئے معذور ہو گئی انہوں نے عالمی ادارہ صحت ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پولیو وائرس موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مزید بچوں کو معذور ہونے سے بچائے اور ہمشیرہ کی ممکنہ علاج و معالجے کیلئے تعاون کی جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انسدادپولیو ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی جائیگی انہوں نے الزام لگایا کہ انکے والد کو بھی کچھ عرصہ قبل فائرنگ کر زخمی کر دیاگیا اور اس میں بھی وہی لوگ ملوث ہے جو علاقہ خوستی میں انسداد پولیومہم میں رکاوٹ ہے تاہم اس سلسلے میں مذکورہ عالم دین مولانا سخی داد خوستی کی موقف جاننے کیلئے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ وہ یقیناً پولیو کے قطرے پلانے کے مخالف ہے اور جس نے بھی اس حوالے سے ان سے مشورہ کیا انہوں نے پولیو کے قطرے نہ پلانے کامشورہ دیا انہوں نے واضع کیا کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے کے مخالف ضرور ہے تاہم انہوں نے علاقہ خوستی یا کسی اور علاقے میں باقاعدہ کوئی مہم نہیں چلائی تاہم انہوں نے بر ملا کہا کہ پولیو مہم کی مخالفت چھپ کر نہیں بلکہ کھل کر سب کے سامنے کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :