انسداد ڈینگی کی کوششوں کو پوری قوت کیساتھ جاری رکھا جائے ،راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی کوششوں کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے ․ گھروں کے اندر بدستور ڈینگی لاروا پایا جانا تشویشناک ہے ․ محکمہ صحت کے کارکنان گھر گھر جا کر لوگوں کو ڈینگی لاروا کی تلفی اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں ․ انہو ں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں ہر محکمے کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا․اورکسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ․جن گھروں سے بار بار لاروا برآمد ہو رہا ہے اور تحریری انتباہ کے #باوجود مکین تعاون نہیں کرتے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ہفتہ کو ڈینگی کے سدباب کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کیا ․کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید, ڈی سی او ساجد ظفر ڈال, انتظامیہ کے افسران , ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار احمد , اسفن یار بھنڈارہ , پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل , پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شکیل اعوان , ڈاکٹر جمال ناصر , حاجی پرویز خان , انجنیئر قمر الاسلام, راجہ حنیف ایڈووکیٹ , ملک غلام رضا , راجہ عتیق سرور , مرزا منصور بیگ , راحت مسعود قدوسی , زیب النساء اعوان , لبنی ریحان , ثوبیہ ستی اور دیگر متعلقہ سرکاری محکمو ں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اور ماہرین کی رائے کے مطابق مختلف علاقوں میں سپرے اور فوگنگ کی جا رہی ہے اور ان عمارتوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جہاں ڈینگی کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات کو مزید مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ اگلے سال کے ڈینگی کنٹرول پروگرام سٹریٹجک پلان بھی ترتیب دیا جائے تاکہ پوری تیاری کے ساتھ ڈینگی کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اتار چڑھاؤ کے بعد اب کسی حد تک نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے ․اور درجہ حرارت کے مطابق اگلے دو ہفتوں تک صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے ․ انہو ں نے کہا کہ ڈینگی کیس رسپانس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سرویلنس میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ․ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈینگی سرویلنس کے دوران 89 مقدمات درج کیے گئے ہیں ․107 افراد کے چلان کیے گئے ہیں اور 69 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ․ انہو ں نے بتایا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ صحت کے 14 ارکان کو معطل کر کے 22 کو اظہار وجوح کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور 50 کی جواب طلبی کی گئی ہے ․ انہو ں نے راولپنڈی کی تمام یونین کونسلوں اور مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور مائیکرو پلان کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ․ چوہدری سرفراز افضل , ڈاکٹر جمال ناصر,ملک ابرار احمد , ملک شکیل اعوان , راحت قدوسی ,مرزا منصور بیگ , راجہ حنیف, شوکت جنجوعہ , لبنی ریحان نے صحت و صفائی کی صورتحال اور ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے تجاویز پیش کیں․ ڈاکٹر جمال ناصرنے تجویز پیش کی کہ جن عمارتوں سے مسلسل لاروا برآمد ہو رہا ہے وہاں ایسے پودے متعارف کرائے جائیں جن سے مچھرو ں کی افزائش کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :