ڈی سی او لاہور کی زیرصدارت اجلاس ، شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت39696گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت12954مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے7824تصویریں لی گئیں جبکہ183 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر3افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے89 قبرستانوں اور315کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور321 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے1621 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی 3 ، سمن آباد ٹاؤن کی 2 ، واہگہ ٹاؤن کی 4 حساس یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :