کینیڈا نے ایبولا سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کا داخلہ روک دیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:24

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) آسٹریلیا کے بعد کینیڈا نے بھی ایبولا کی وبا سے متاثرہ مغربی افریقی ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گزشتہ روز کینیڈا کی قدامت پسند حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہیکہ ایبولا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک لائبیریا، گِنی اور سیرالیون کے شہریوں کی ویزے کی درخواستیں معطل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے کینیڈین شہری اور طبی کارکنان جو ان ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ کینیڈا واپس آ سکتے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی اس بیماری سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اقوام متحدہ نے آسٹریلیا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدیں بند کرنے سے اس بیماری کا پھیلاوٴ نہیں روکا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :