پولیس نے چار رکنی گردہ فروش گروہ کوگرفتارکر لیا ، کڈنی سپیشلسٹ بھی شامل

ہفتہ 1 نومبر 2014 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) پولیس نے چار رکنی گردہ فروش گروہ کوگرفتارکر لیا ، ایک کڈنی سپیشلسٹ بھی شامل ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر لوگوں کو رقم کا جھانسہ دے کر گردے نکال کر فروخت کرنے والے گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک کڈنی سپیشلسٹ بھی شامل ہے۔مذکورہ گروہ لوگوں کے گردے نکال کر انہیں انتہائی زیادہ قیمت پر فروخت کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :