میلسی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سٹور کیپر ریٹا ئر منٹ کے بعد فار ما سٹ بن گیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 23:06

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے سٹور کیپر کی ریٹا ئر منٹ کے بعد پوسٹ ہو نیوالے سٹور کیپر کی جگہ فار ما سٹ بیٹھنے لگا اور سیاسی ہمدردیوں کی بنیا د پر دوائیاں دینے لگا میلسی کے سیاسی ، سماجی ، فلاحی حلقوں نے سٹور کیپر کو اپنی جگہ کام کر نے کیلئے پوسٹ کیا گیا ہے لیکن فا ر ما سسٹ نے جبری طور پر اسکی جگہ پر سٹور کیپری کی ڈیوٹی سر انجام دینا کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جو کہ ایک قائم مقام کمزور ایم ایس کی دسترس سے با ہر ہے کیونکہ وہ حسب وعدہ دو مہینے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈیوٹی سر انجام دینے آ ئے ہیں انکے پاس ہیلتھ رولز کے مطابق عمل درآ مد کرانے کی جرات نہ ہے جس سے مقامی ہسپتال کا نظام درہم بر ہم ہو رہاہے ای ڈی ا وہیلتھ وہاڑی صرف جو نےئر کلرک سے حساب کتاب کر نے ہر ہفتے آ تے ہیں انتظا می معا ملات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے