عہدوں ‘ مراعات کا لالچ ہوتا تو پی پی کے دور حکومت میں خاموش رہ کر قیمت وصول کر چکے ہوتے‘ سردار حر بخاری

فرینڈلی اپوزیشن کیوجہ سے موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کے کندھوں پر بھی ڈالی جارہی ہے

اتوار 2 نومبر 2014 14:45

لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر 2014) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ عہدوں اور مراعات کا لالچ ہوتا تو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اسکی پالیسیوں پر کھلے بندوں تنقید نہ کرتے ،بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریاتی کارکن ہونے کے ناطے بلاول بھٹو کو صحیح راستہ دکھانے کیلئے رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے ، فرینڈلی اپوزیشن کا کردار نبھانے کی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کے کندھوں پر بھی ڈالی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی کی اصلاح کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں اور اسکے بدلے کسی عہدے یا مراعات کے خواہشمند نہیں ۔ اگر ہماری سوچ میں ایسا کچھ ہوتا تو دوسرے لوگوں کی طرح پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خاموش رہنے کے بدلے اپنی قیمت وصول کر چکے ہوتے۔ جب تک پیپلز پارٹی کو بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریات کے مطابق نہیں چلایا جائے گا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔آج بھی اس مطالبے پر قائم ہیں کہ آصف علی زرداری اور انکے ساتھی پیپلز پارٹی کے معاملات سے خود کو الگ کر لیں پھر دیکھیں پیپلز پارٹی کس طرح دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :