پنجاب بھرکی جیلوں میں ڈینگی سے بچاؤکے لیے سپرے اورقیدیوں کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایات

اتوار 2 نومبر 2014 14:47

لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر 2014 ) آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھرکی جیلوں میں ڈینگی سے بچاؤکے لیے سپرے اورقیدیوں کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

پنجاب بھرکی32جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کوجاری مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈینگی لارواکے بارے میں چیک اپ کرتے ہوئے سپرے اورقیدیوں کوبچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اورقیدیوں کے ٹیسٹ کرواکرڈینگی کی تشخیص کی جائے اور ڈینگی فری ہونے کاتصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے بھجوایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :