پنجاب ،24 گھنٹے میں مزید 20 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، تمام مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے،صوبے میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

اتوار 2 نومبر 2014 17:21

پنجاب ،24 گھنٹے میں مزید 20 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، تمام مریضوں کا تعلق ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، مریضوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 27 ہو گئی۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کا حملہ تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہروز ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 20 مریض سامنے آئے ، تمام مریضوں کا تعلق راوالپنڈی سے ہے۔ اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ستائیس ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت مزید کم ہونے کے بعد ہی ڈ ینگی کے حملوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :