صوبائی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ، چھٹی کر کے جانیوالے تمام عملے کو واپس بلا لیاگیا،گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں جگہ کم پڑ جانے کے باعث زخمیو ں کو راہداریوں میں طبی امداد دی جاتی رہی ، خون کے عطیات کی اپیلیں

اتوار 2 نومبر 2014 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء)سرحدی علاقہ واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے دھماکہ میں زخمی ہونیوالوں کو قریب ترین گھرکی ٹرسٹ ہسپتال پہنچایا گیا ، جگہ کم پڑ جانے اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث صوبائی دارالحکومت کے دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے چھٹی کر کے جانیوالے تمام عملے کو واپس بلا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریب واقعہ گھرکی ٹرسٹ ہسپتال پہنچایا گیا ۔

اطلاع ملنے پر گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کا چھٹی کر کے جانیوالا عملہ واپس ڈیوٹیوں پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی افراد کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال کے صحن میں منتقل کر نا پڑا جبکہ جگہ کم پڑ جانے کے باعث عملہ زخمیوں کوراہداریوں میں ابتدائی طبی امداد دی جاتی رہی۔ اس دوران ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مسلسل خون کے عطیات کی اپیلیں کی جاتی رہیں۔ گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث صوبائی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور چھٹی کر کے جانے والے تمام عملے کو واپس بلا لیا گیا ۔گھرکی ٹرسٹ ہسپتال سے طبی امداد کے بعد بہت سے زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔