لاہور کے گردونواح میں بارود بھر ا پڑا ہے،دہشت گردی کینسر ہے جڑ سے ختم کرنا ہو گا:قمرالزمان کائرہ

اتوار 2 نومبر 2014 20:29

لاہور کے گردونواح میں بارود بھر ا پڑا ہے،دہشت گردی کینسر ہے جڑ سے ختم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے اردگرد بارود بھرا پڑاہے دہشت گردی کینسر ہے جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو دیکھنا ہو گا کہ ان کی صفوں میں کو ن انتہا پسندی کر رہا ہے ،انتہا پسندی کا مائنڈ سیٹ لاہور اور کراچی سمیت پور ے ملک میں بھرا پڑا ہے ،دہشت گردی پورے ملک کا مسلہ ہے قوم کو بہادری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس بیماری کو جڑسے ختم کرنے کے لیے قوم کو کھڑا ہونا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :