فٹ پاتھوں پر لگے کھانے پینے کے سٹال بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘چوہدری آصف شفیق آرائیں

پیر 3 نومبر 2014 12:55

کامونکے(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء)شہر کی سڑکوں پر لگے کھانے پینے کی اشیاکے اسٹال اور ریڑھیاں بیماریاں پھیلانے کے علاوہ گندگی اور غلاظت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ۔ شہرکے کے تقریباً ہر روڈ کے فٹ پاتھوں پر لگے ہوئے کھانے پینے کے اسٹال اور ریڑھیاں جہاں بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں وہی ٹریفک جام کرنے اور گندگی وغلاظت کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارسماجی سیاسی رہنماچودھری آصف شفیق آرائیں،محمدسعیداخترڈا ر ،ایس اے انصاری اورسیدشاہد عباس نقوی نے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اسٹالز ایک تو فٹ پاتھ پر بنائے گئے ہیں جن سے پیدل چلنے والوں کو سٹرک پر چلنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک بھی اکثر جام رہتی ہے اور آئے روز حادثات بھی ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریڑھی اورہوٹل مالکان گندگی سڑک پر ہی پھینک دیتے ہیں جن سے بدبو اور تعفن پھیل جاتا ہے جبکہ دوسری طرف متعلقہ احکام اس جانب سے نظریں چرائے بیٹھے ہیں۔