پمز میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف تحقیقات مکمل، کمیٹی نے رپورٹ وزارت صحت کو پیش کر دی

منگل 5 جون 2007 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2007ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے شعبہ نرسنگ ہاسٹل میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزارت صحت کو پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز کے شعبہ نرسنگ ہاسٹل میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارت صحت کو پیش کر دی ہے۔ رابطہ کرنے پر وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بارے میں رپورٹ موصول ہو چکی ہے اس پر ہم دو تین روز میں جائزہ لیں گے کہ واقعہ کے اصل ذمہ دار کون ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔