پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پنجاب تنظیم کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ واہگہ بارڈر کے قریب بم دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ‘ سروسز اور میو ہسپتال میں جا کر عیادت کی ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی

پیر 3 نومبر 2014 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پنجاب تنظیم کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ واہگہ بارڈر کے قریب بم دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی گھرکی ‘ سروسز اور میو ہسپتال میں جا کر عیادت کی ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

پیپلز پارٹی کے اس وفد نے زخمی مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو لاہور کے بم دھماکے کا دلی طور پر دکھ اور افسوس ہوا ہے انہوں نے اس بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ان کے اس دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ انہوں نے زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے اور پارٹی کو ہدائت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی اور تنویر اشرف کائرہ کے ساتھ پیپلز پارٹی کے وفد میں سہیل ملک‘ علامہ یوسف اعوان‘ بیرسٹر عامر حسن اور میاں وحید بھی شامل تھے جنہوں نے ہسپتالوں میں جا کر مریضون کی عیادت کی اور ان کے لواحقین کے ساتھ ملکر زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کی بھی بھرپور دعا کی اور اپنے قائد کی طرف سے نیک تمنا?ں کا پیغام بھی پہنچایا۔