سانحہ واہگہ بارڈمیں شدید زخمی ہونیوالے 93افراد ا مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج

پیر 3 نومبر 2014 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) سانحہ واہگہ بارڈمیں شدید زخمی ہونیوالے 93افراد ا مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان مریضوں میں سے 5مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک جن میں سے تین وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈ پر ہونیو الے خودکش حملے میں 100سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے تھے کہ جن کو طبی امداد کے لیے گھرکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

اس وقت بھی مختلف ہسپتالوں میں 93مریض زیر علاج ہیں جن میں سے گھرکی ہسپتال میں23سروسز ہسپتال میں 47لاہور جنرل ہسپتال میں 12 جبکہ لاہور کے سب سے بڑے میو ہسپتال میں 11مریض زیر علاج ہیں۔لاہور جنرل ہسپتال میں 12مریضوں کی سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے نیورو سرجری کر دی گئی ہیں ان میں سے 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ان کو وینٹی لیٹرز پر بھی رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سانحہ میں زخمی ہونیو الوں میں سے 58 مریض یہاں شفٹ کیے گئے تھے جن میں سے 11 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ایمرجنسی وارڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے تاہم اس وقت سروسز ہسپتال میں 47 زخمی زیر علاج ہیں ان میں سے 20 ایمرجنسی جبکہ 22 مریضوں کو سرجیکل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔کل مریضوں میں سے 4 مریض آئی سی یو میں موجود ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ، دریں اثناء سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ، انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں لائے جانیوالے مریضوں کی لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے اور اب تک 11 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

اب بھی 47 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کو بھی مریضوں کے لیے استعمال شروع کر دیا ہے ۔زخمیوں کے عیادت کے لیے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی سروسز ہسپتال کا دورہ کی اور مریضوں کی خیریت دریافت کی ۔

متعلقہ عنوان :