خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی واستقبالیہ کیمپس کا انعقادکیاگیا

بدھ 5 نومبر 2014 12:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اورایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تعاون سے یکم محرم الحرام سے 8محرم الحرام تک کراچی سمیت ملک بھر میں درجنوں مقامات پرطبّی واستقبالیہ کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 9، محرام الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پرنکلنے والے مرکزی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر عزاداری کو طبّی وامدادی کیمپس لگائے گئے اورزخمی عزاداران حسین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی ساتھ ساتھ رہیں جبکہ سانحہ کربلاکی بھوک وپیاس کی یادمیں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگائیں گئیں اور جلوسوں کے شرکاء میں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہ لائینزایریانمائش چورنگی ایم اے جناح روڈپرمرکزی کیمپ لگایاگیاجبکہ ناظم آبادگلبہار، نارتھ کراچی ،نیو کراچی، لائینز ایریا،ملیر،شاہ فیصل کالونی،کورنگی، محمود آباد،لانڈھی ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹاؤن ، ناظم آباد گلبہار، لیاقت آباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں سے نکلنے والے عزادارای اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر طبی واستقبالیہ کیمپس لگائے گئے،کیمپس پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،انچارج واراکین متحدہ علماء کمیٹی ،اراکین متحدہ بین المسلمین کے ہمراہ دورہ کیااورسانحہ کربلاکی یادمیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے عزازاداران میں اپنے ہاتھوں سے لنگر،شربت اورپانی تقسیم کیا۔

اس موقع پرعلاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران اورکارکنان بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے۔ اندرون سندھ حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ نزد لیڈی اسپتال ، میر پور خاص میں سبزی منڈی چوک ، سکھر میں شاہی بازارروہڑی ، گھنٹہ گھر ،شاہ بازارسانول چوک یوسی 35 پنوعاقل،نواب شاہ میں امام بارگاہ شاہ خراساں حبیب شوگر ملز ،ڈیسنٹ چوک،غریب آباد،پراٹھ چوک،مہران ہوٹل چوک، سانگھڑ میں سوائی روڈ شہداد پور ،حاجی شاہ روڈنزدعلی پیلس ٹنڈوآدم، علی چوک شہدادپور،ایم اے جناح روڈسانگھڑ،سبیل چوک کھپرو،ٹنڈو الہ یارمیں قلعہ چوک ٹنڈوالہیار،موج دریا روڈ ٹنڈو الہ یار، مرکزی امام بارگاہ سخی موج دریا ٹنڈو الہیار ، جامشورو میں لیاقت روڈ کوٹری سٹی،بہار کالونی مین بازار،عمر کوٹ میں موتی چوک عمرکوٹ سٹی،فوٹاروڈکنری، ٹھٹھہ میں اکرم ہوٹل دھابیجی ،رکش اسٹینڈ مین نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ،بلال پمپ گھارو سٹی،گاڑھوشہرمین چوک گاڑھو،ماموں راڈچوک سجاول،پبلک پارک بھٹورو،بدین میں پریس کلب گولارچی،امام بارگاہ ترائی، مرکزی امام بارگاہ کریوگھنور،شاہ نوازچوک بدین،گوٹکی میں مسلم کمرشل بینک گوٹکی،سلیم شاہ بخاری انورآباد،باقرشاہ کاپڑمیرپورماتھیلو،گلاب شاہ کالونی ڈھرکی،مین روڈ اوباڑو،خیر پور میں مرکزی امام بارگاہ سومرشاہ صوبودیرو، حیدری امام بارگاہ نظامانی خیر پورسٹی ،نوشہروفیروز میں حسینی امام بارگاہ نوشہروفیروز،لودھی چوک محراب پور،مین روڈنزد سندھی اسکول مورو، دادو میں پی ٹی سی ایل آفس دادو،، گھنٹہ گھر میہڑ ، میر حسن روڈ کے این شاہ ،لاڑکانہ میں رحمت پور محلہ لاڑکانہ،باڈھ،بندرروڈلاڑکانہ،لاہوری محلہ لاڑکانہ ،رتوڈیرو، ڈوکری سٹی ،قمبر شہداد کوٹ میں میونسپل چوک قمبر،مین ہائی اسکول جین ابڑو،مین چوک خیرپورجوسو، شکار پور میں سیٹھارمحلہ چوک شکارپورسٹی،گورنمنٹ اردوپرائمری اسکول خانپور،امام بارگاہ سائیں محمدحیات شاہ مدیجی،بائے پاس ناکہ میاں صاحب،یونٹA-گول مارکیٹ اسٹورگنج،اللہ والاچوک شکارپورسٹی،کشمور میں نادراآفس کشمور سٹی،مین بازارمنوھرسویٹ بڈانی سٹی،ودھے شاہ درگاہ کندھ کوٹ جبکہ جیکب آباد میں پیربخاری روڈپرماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرخدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے طبی و امدادی کیمپ قائم کیے گئے جہاں میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان ہمہ وقت عزاراداران کوبروقت طبّی امدادکی فراہمی کے لئے موجودتھے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبّی کیمپس پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمہ وقت موجودرہی ۔

اسی طرح ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب ،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں برآمدہونے والے ماتمی جلوسو ں کی گزگاہوں پر چائے کی سبیلیں، طبّی واستقبالیہ کیمپس لگائے گئے جہاں عزاداران کوطبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔اس موقع پرسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین نے صوبائی تنظیمی کمیٹیوں کے ذمہ داران اورضلعی وڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ طبّی امدادی کیمپس کادورہ کیااورعزاداران کوطبّی سہولیات کاجائزہ لیااورسانحہ کربلاکی بھوک اورپیاس کی یادمیں عزاداران میں لنگر،شربت اورپانی تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :