وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا، 15 روز میں رپورٹ پیش کریگا

بدھ 5 نومبر 2014 15:00

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6ماہ میں پولیو فری بنائینگے، بیماری کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتی جائیگی، بیماری کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔ قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پولیو کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتی جائیگی، پاکستان کو 6 ماہ میں پولیو فری ملک بنائینگے، بیماری کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ مجھے عزیز ہے کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں انسداد پولیو مہم بہت مشکل حالات میں چل رہی ہے اوراس کے دوران کئی پولیو ورکرزکونشانہ بنایا گیا، تاہم اب ملک کے ہربچے کو پولیوویکسین پلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت کو جرم سمجھتا ہوں اس لئے صوبے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو کے خلاف لڑائی ہر حال میں جیتنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی خود کررہا ہوں ، وزیراعظم نے کہا کہ قائم کیا گیا انسداد پولیو فوکس گروپ ہر 15 روز بعد مجھے رپورٹ پیش کریگا، گروپ میں وزارت صحت، داخلہ اور دفاع شامل ہیں، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی، وفاقی وزرا ء سمیت عالمی اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :