فیصل آباد،مختلف واقعات میں گھریلو جھگڑوں اور بے روزگاری سے دلبردشتہ پانچ افراد کا اقدام خود کشی ،فوری طبی امداد سے جان بچا لی گئی۔ دو افراد کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلاکر لوٹ لیا، متاثرین ہسپتال منتقل

بدھ 5 نومبر 2014 15:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) مختلف واقعات میں گھریلو جھگڑوں اور بے روزگاری سے دلبردشتہ پانچ افراد کا اقدام خود کشی ،فوری طبی امداد سے جان بچا لی گئی۔ دو افراد کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلاکر لوٹ لیا، متاثرین ہسپتال منتقل ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گڑھ فتح شاہ کے ناظم نے گھریلو جھگڑے پر چوہے مار گولیاں کھالیں۔

سرسید ٹاؤن کے محمدشریف نے غربت سے تنگ آکر زہر نگل لیا۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد کے اللہ دتہ نے بیروزگاری دے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ کوٹ عمر فاروق کی فضیلت اور 208ر۔ ب کے پرویز کے بھی گھریلو وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں کھالیں۔ بروقت اطلاع پر ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے ان کی جان بچا لی ہے ، جبکہ ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ پر تیس سالہ نامعلوم شخص اور لاری اڈہ میں سرگودھا کے عبدالباری کو نامعلوم افراد نے نشہ آور اشیاء کھلاکر نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

متعلقہ عنوان :