پی آئی سی ادویات ری ایکشن کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی،سیکرٹری صحت اور ایڈووکیٹ جنرل طلب

بدھ 5 نومبر 2014 17:41

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء ) سپریم کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت جمعہ تک ملتو ی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل کو تفصیلی رپورٹ سمیت عدالت میں طلب کرلیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے قراردیاکہ میڈیا میں ہسپتالوں کے جس طرح حالات پیش کئے جاتے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے ۔سفارشیوں کو وینٹی لیٹر سمیت ہر طرح کی سہولیات میسر ہوتی ہیں جبکہ عام مریض خوار ہوتے رہتے ہیں۔یہ صحت کا معاملہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔تین رکنی بنچ نے صوبائی سیکرٹری صحت اور ایڈووکیٹ جنرل کو تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :