پولیو سے متاثرہ ہر 10 میں سے9بچے پاکستان میں رہتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

بدھ 5 نومبر 2014 17:41

پولیو سے متاثرہ ہر 10 میں سے9بچے پاکستان میں رہتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے میں پاکستان کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سے متاثرہ ہر 10میں سے 9بچے پاکستان میں رہتے ہیں۔عالمی اداہ صحت نے دنیا بھر میں پولیو کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ میں رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں پولیو کے 178 کیسز سامنے آئے جن میں سے 166 کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیو سے متاثرہ ہر دس میں سے 9 بچے پاکستان میں رہتے ہیں۔ لہذا پاکستان میں وائرس کے خاتمے کے لئے ہنگامی سطح پراقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان سے وائرس کے انسداد کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی کوششوں سے خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جس کے باعث پچھلے بارہ ماہ میں پاکستان میں وائرس کے خاتمے میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت کو پولیو سے پاک ممالک قرار دیا گیا جبکہ نائجیریا میں بھی پولیو خاتمے کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :