سوات،نوازشریف کڈنی ہسپتال کے تعمیر اتی کام ،افتتاح میں صوبائی حکومت پر ٹال مٹول کرنے کا ملبہ ڈالنا پروپیگنڈ ہ ثابت ،وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ اف ریونیو ،دیگر متعلقہ حکام کو طبی آلات اور دیگر لوازمات مہیاکرنے سمیت دسمبر کے پہلے ہفتے تک افتتاح کی تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات جاری

بدھ 5 نومبر 2014 18:30

سوات( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) سوات،نوازشریف کڈنی ہسپتال کے تعمیر اتی کام ،افتتاح میں صوبائی حکومت پر ٹال مٹول کرنے کا ملبہ ڈالنا پروپیگنڈ ہ ثابت ،وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ اف ریونیو ،دیگر متعلقہ حکام کو طبی آلات اور دیگر لوازمات مہیاکرنے سمیت دسمبر کے پہلے ہفتے تک افتتاح کی تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات جاری ،تفصیلات کے مطابق سوات میں نوازشریف کڈنی ہسپتال پنجاب حکومت اورمسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے کی تعمیر میں تاخیر کا ساراملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی کوشش بے نقاب ہوگئیں اور گزشتہ رو ز وفاقی حکومت نے چیرمین فیڈرل بورڈ ریونیو سمیت دیر متعلقہ اداروں کے ذمداروں کو طلب کرکے انہیں دسمبر کے پہلے ہفتے تک نوازشریف کڈ نی ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کرنے ،ہسپتال کو بجلی ،گیس اور ٹیلی فون کنکشن ،طبی آلات اور دیگر لوازمات مہیا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کی ترجح ہے کہ کڈنی ہسپتال کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک ہر صورت مکمل کرلیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جاسکے اور اس کو جلد ازجلد عوا م کے بہتر طبی علاج کے لئے باقاعدہ چالو کیا جاسکے یادرہے کہ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن نے سوات کے عوام کو کڈنی ہسپتال ایک تحفے کے صورت میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر کام جاری ہے تاہم منصوبے میں تاخیر کا سارا ملبہ پنجاب اور وفاقی حکومت پر ڈالنے کے بجائے اس کا سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالدیاگیا اور حقائق کے برعکس صوبائی حکومت کے خلاف پروپیگنڈ ہ شروع کیا گیا لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے مذکورہ منصوبے کے جلد ازجلد تکمیل کے اعلان کے بعد اب یہ پروپیگنڈ بے نقاب ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :