الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچوں کی ہلاکتوں کی خبر بے بنیاد ہے‘ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد

بدھ 5 نومبر 2014 20:17

الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچوں کی ہلاکتوں کی خبر بے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر راشد نے ڈاکٹر وں کی مبینہ غفلت سے ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت بارے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے کوئی مریض بچہ ہلاک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے انتہائی رش اور عملہ کی کمی کے باوجود ہسپتال کے ڈاکٹر کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کرتے اور آنے والے تمام مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر راشد نے مزید کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں بچوں کی نرسری میں دیگرہسپتالوں سے بھی تشویشناک حالت کے بچوں کو بھی ریفر کیا جاتا ہے اور نرسری میں کم بستروں کے باوجود آنے والے ہر بچے کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں میڈیکل آلات اور مشینری خراب ہونے کی بات بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف دو انکو بیٹرزیر مرمت ہیں جن میں سے ایک انکو بیٹرآئندہ چوبیس گھنٹے میں فنکشنل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :