ہندو لڑکی کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ قائم کردیاہے، گیان چند اسرانی

بدھ 5 نومبر 2014 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور ‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ جنگلات و جنگلی حیات گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈھرکی میں ہندو لڑکی انجلی کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اس حساس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ فوری طور پر میڈیکل بورڈ کا قیام عمل میں لایاجائے تاکہ لڑکی کی صحیح عمر کا تعین ہوسکے اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی اور انجلی کے ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کیاجائے گا ۔

مزید برآں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈھرکی کے واقعہ کانوٹس لیا ہے کہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں گے ۔