پولیو کے خاتمے کیلئے جامع مہم شروع کی جائیگی:سائرہ افضل

جمعرات 6 نومبر 2014 12:01

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے سے متعلق کئے گئے خصوصی اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور دوسرے متعلقہ محکموں سے تعاون کررہی ہے۔اور اس سلسلے میں ایک جامع مہم شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے سے متعلق کئے گئے خصوصی اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور دوسرے متعلقہ محکموں سے تعاون کررہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیو کی روک تھام کی ٹیموں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومتوں سے ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :