ڈی سی او لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 6 نومبر 2014 14:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت52072گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت16454مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے8331تصویریں لی گئیں جبکہ217 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر05افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور03 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج110 قبرستانوں اور302کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور340 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے1425 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔ٹاؤنز کی 16 حساس یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 03 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :