جانوروں کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے پیدوار 2 سو فیصد تک بڑھا دی ہے

جمعرات 6 نومبر 2014 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) جانوروں کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے پیدوار 2 سو فیصد تک بڑھا دی ہے جس سے ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے صوبہ بھر میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف 180 مقدمات اور 91 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے دیہی علاقوں میں مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز کو دیہاتوں میں تعینات کردیا ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے بیورو چیف اردو پوائنٹ محمد تہور بلال اصغر سے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے دیہی علاقوں میں مویشیوں کے چیک اپ اور دیگر بیماریوں کیلئے اعلیٰ ڈاکٹروں کو دیہی علاقوں میں تعینات کردیا ہے شہری علاقوں سے جانوروں کے انخلاء کے بعد بڑی تعداد میں تحصیل سطح پر بنائے جانیوالے ہسپتالوں میں مسائل بڑھ رہے تھے جس کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک نے خصوصی انتظامات کئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں بڑھتے ہوئے مویشیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا نسیم صادق نے بتایا کہ جانوروں کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے ادویات کی پیداوار میں 2 سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مردہ گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف محکمہ لائیو سٹاک سخت کاروائی عمل میں لارہا ہے اب تک 180 مقدمات درج جبکہ 91 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تمام ویٹرنری ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مویشیوں کی دیکھ بھال اور چیکنگ کیساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں ۔