حکومت آزادکشمیر شعبہ صحت پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کر رہی ہے ،چوہدری علی شان سونی

جمعرات 6 نومبر 2014 16:26

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) وزیرمال آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر شعبہ صحت پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کر رہی ہے ہومیوپیتھک شعبہ علاج خدمت انسانی کا بہترین اور انسانی فطرت کے قریب ترین ذریعہ علاج ہے اس شعبہ کی ترقی و ترویج اور فروغ کیلئے حکومتی سطح پر اس شعبہ سے وابستہ ماہرین اور ڈاکٹز کی تجاویز اور راہنمائی کیلئے ہرممکن وسائل مہیا اور سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے گی صدر کشمیر ہومیوپیتھک کونسل آزادکشمیر بانی پرنسپل کشمیر ہومیوپیتھک کالج مریپور کی ہومیوپیتھی کی ترقی اور ترویج کیلئے گزشتہ 25 سالوں سے جاری خدمات کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہومیوپیتھک کونسل آزادکشمیر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری اور کشمیرہومیوپیتھک کالج میرپور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور پوزیشن ہولڈر ینگ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت صدر اسلامک ہومیوپیتھک ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ڈاکٹر میاں محمد اجمل نے کی ۔ جبکہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان گیسٹ آف آنر تھے تقریب میں ڈاکٹر عابد حسین جنجوعہ ، ڈاکٹر شہزاد ، ڈاکٹر بشارت حسین ، پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج کلیال پروفیسر صغیر آسی کے علاوہ پاکستان اور آزادکشمیرسے ہومیو ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے صدر ہومیوپیتھک کونسل و پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری ، ہومیو ڈاکٹر طارق شاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شفاء الحسن چوہدری نے ادا کئے ۔ ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر ہومیوپیتھی طریقہ علاج اور اس کے باقاعدہ اداروں کے قیام اور اس اعلیٰ ترین طریقہ علاج سے انسانیت کو متعارف کرانے اور اس کی برکتوں سے مستفید کرنے کیلئے ہم نے چومکھی جنگ اور جدوجہد کی ۔

انہوں نے کہا کہ کالج کیلئے سرکاری سطح پر زمین کی فراہمی سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوڈاکٹرز کے تقرر نوٹس لے کر حکومت اس شعبہ علاج سے وابستہ ہزاروں ڈاکٹرز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے وزیرمال آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ہومیوپیتھی جیسے اہم ترین خدمت انسانیت کے شعبہ کو ضروری وسائل مہیا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :