وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر نوشہرو فیروز ڈائیلاسس سینٹر کو بجٹ جاری کردیا گیا

جمعرات 6 نومبر 2014 18:19

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) صوبائی وزیر برائے خوراک و صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے نوشہروفیروز میں ڈائیلاسس سینٹر کے بند ہونے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوشہروفیروز ڈائیلاسس سینٹر کو بجٹ جاری کریں تاکہ دواؤں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جاسکے ۔صوبائی وزیر خوراک و صحت کی ہدایت پر فوری طور پر نوشہروفیروز ڈائیلاسس سینٹر کے لئے بجٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں دواؤں کی قلت اور اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے نائٹ شفٹ میں میرپور ماتھیلو ‘ اباڑو اور ڈھرکی میں میڈیکل اسٹاف کے موجود نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کرے اور مذکورہ ہسپتالوں میں اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائے اور غیر حاضر عملے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :