مبینہ ٹاؤن ‘ طلحہٰ میڈیکل کے سامنے چائے کا ہوٹل ڈکیتوں کی آماجگاہ بن گیا

جمعرات 6 نومبر 2014 18:31

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود ابو الحسن اصفہانی روڈ نعمان ویو فلیٹ طلحہٰ میڈیکل کے سامنے چائے کا ہوٹل ڈکیتوں کی آماجگاہ بن گیا ‘ رات کے اوقات میں ڈکیت ہوٹل پر بیٹھنے لگے شہریوں میں خوف و ہراس ‘ دہشت گرد سادہ لوح عوام سے موبائل فون و نقدی چھینتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں ‘ عوام نے مبینہ ٹاؤن پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رات کے اوقات میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔