وزارت صحت نے سول ہسپتال سرگودھا کی نرسری میں بچوں کی ہلاکتوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 7 نومبر 2014 13:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) وزارت صحت نے سول ہسپتال سرگودھا کی نرسری میں بچوں کی ہلاکتوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق سول ہسپتال سرگودھا کی نرسری میں ہر سال بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی گئی ہے اور یہ خبر اخبارات میں شائع ہونے پر وزارت صحت نے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے یادرہے کہ سول ہسپتال سرگودھا میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے بچوں کیساتھ ساتھ دیگر مریضوں کی اموات میں بھی وقت گزرنے کیساتھ ساتھ کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جبکہ یہاں پر تعینات سالہا سال سے ڈاکٹرز کی اکثریت نے اپنے پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس قائم کرلئے ہیں ان کی توجہ سرکاری ہسپتال کی بجائے اپنے کلینکس پر مرکوزہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :