کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگالی بچی کی صحت کے اخراجات کی مدد مہم میں شرکت

ہفتہ 8 نومبر 2014 14:39

میڈرڑ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) کرسٹیا نو رونالڈو نے دبئی میں قبل از وقت پیدا ہونے والی پرتگالی بچی کی مالی امداد کے لیے سماجی ویب سائٹ میں مہم میں باقاعدہ حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ پرتگالی اسٹار نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ قبل ازوقت پیدا ہونے والی بچی مارگرید ا کی مددکریں،چھوٹی سی امداد بھی قیمتی ہوگی،سماجی ویب سائٹ میں رونالڈو کے101ملین مداح ہیں۔

(جاری ہے)

مارگریدا گزشتہ ماہ28 اکتوبرکو دبئی میں چھے ماہ کے حمل میں پیدا ہوئی تھی جس وقت ان کا وزن صرف410گرام تھا۔ بچی والدین ایک سال قبل دبئی آگئے تھے تاہم وہ بچی کے اسپتال کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصرہیں جس کے بعد انھوں نے سماجی ویب سائٹ میں مہم کا آغاز کردیا تھا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے پرتگال میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ایک ہفتے کے اندر اندرایک لاکھ یورو کی رقم جمع ہوگئی تھی۔ بچی کے والدین گونکالو اور ایوگینی کوئریز نے مہم میں حصہ لینے پر رونالڈو کا شکریہ ادا کیاہے جس کے جواب میں رونالڈو نے کہا کہ کسی بھی مدد سے تبدیلی آسکتی ہے مجھے امید ہے پورا خاندان اسے مطمئن ہو گا۔