بھٹو ‘ بی بی شہید پسے طبقے کے حقوق کیلئے ہمیشہ سڑکوں پر رہے ،آج پیپلز پارٹی کومحلات میں قید کر دیا گیا ‘سردار حر بخاری

ہفتہ 8 نومبر 2014 15:37

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے ہمیشہ سڑکوں پر رہے جبکہ اسکے برعکس آج پیپلز پارٹی کومحلات میں قید کر دیا گیا ہے ،پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اورجلد مرکزی تقریب کے انعقاد کے مقام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا ،قصور میں مسیحی جوڑے کے ساتھ پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اسکے مجرموں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سردار حر بخاری نے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے کرتے تھے جبکہ آج نام نہاد قیادت کارکنوں کو نظر انداز کر کے تمام فیصلے پیرا شوٹ کے ذریعے آنیوالوں کے ساتھ بیٹھ کر کرتی ہے ۔لمحہ فکریہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس چار دیواری کے اندر منعقدکرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اصل صورتحال سے سب واقف ہیں۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائیں گے اوراسکے لئے جلد مرکزی تقریب کے لئے مقام کا باضابطہ اعلان کر دیا جائیگاجس میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :