ملک بھر میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردیوں کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے لگے

ہفتہ 8 نومبر 2014 15:44

اسلام آباد،کوئٹہ،بنوں (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ملک بھر میں موسم خشک ہے۔ بالائی علاقوں میں سردیوں کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے لگے ہیں۔متاثرین شمالی وزیرستان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موسم سرد ہونے کیوجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 روز بعد دھوپ نکل آئی ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر، استور، ہنزہ نگر سمیت کئی علاقوں میں 3روز سے جاری بارش اور پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جس کے بعد دھوپ نکل آئی ہے جبکہ سردی میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔دوسری جانب متاثرین شمالی وزیرستان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موسم سرد ہونے کیوجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں متاثرین کے مطابق پہلے تو حکومتی سطح پر ان کی امداد کی جارہی تھی اور اب تقریبا 2 ماہ ہوگئے ہیں انکی امداد میں کمی واقع ہوگئی ہے اور خاص کر اب جبکہ سردی شروع شروع ہوگئی ہے تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے جب وہ لوگ نقل مکانی کرکے آرہے تھے تو ان کو کہا گیاتھا کہ ایک ماہ بعدان کی واپسی ہوگی اسی وجہ سے وہ تمام سامان وہاں چھوڑ آئے تھیں اب جبکہ چار مہینے گزرگئے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا تو انکو سردی کے کپڑوں کی ضرورت ہے جو اب تک ان کو نہیں ملے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے انکی خواتین اور بچے بیمار ہورہے ہیں۔دوسری طرف ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولیات بھی نہ کافی ہیں انکا کہنا ہے کہ یا تو حکومت انکی واپسی کو یقینی بنائے یا پھر سردی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ انکی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔وادی کوئٹہ میں سردی کی لہر دوسرے روز بھی برقرار رہی۔کوئٹہ اور گرد و نوا ح میں مطلع صاف ہے،تاہم دو روز قبل شروع ہونے والا سردی کی لہر جاری ہے اور موسم سرد ہے خاص طور شہر کے میدانی ،نواحی اور پہاڑی علاقوں میں سخت سرد ہے۔شہری سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گرم چادریں ،کوٹ،سویٹر اور جیکٹس کا استعمال کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں موسم ایسے ہی سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :