میو ہسپتال میں ڈینگی سے2 مریضوں کی ہلاکت کے بارے خبرمیں کوئی صداقت نہیں

ہفتہ 8 نومبر 2014 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء ) میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد نے ہسپتال میں ڈینگی کے 2 مریضوں یوسف اور ادریس کی مبینہ ہلاکتوں کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میو ہسپتال آنے والے ڈینگی کے مریضوں میں مذکورہ ناموں کا کوئی مریض ڈینگی کے مشتبہ، ممکنہ یا کنفرم مریضوں میں شامل نہیں ہے اور ایسے کسی مریض کی میو ہسپتال میں ڈینگی سے موت واقع نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد شہزاد نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ڈینگی کا جوبھی مریض آتا ہے اس کا باقاعدہ اندراج روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سیل ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں کروا دیا جاتا ہے اور ہسپتال انتظامیہ ڈینگی کے مریضوں پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ یوسف اور ادریس نا م کا کوئی مریض ڈینگی کے مریضوں میں شامل نہیں اور مذکورہ خبر کسی غلط فہمی یا غلط معلومات کی بنیاد پر شائع کر دی گئی ہے جس کی میو ہسپتال کی انتظامیہ سختی سے تردید کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :