ٹنڈومحمدخان شوگر مل کے ملازمین کی جانب سے سات ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:51

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ٹنڈومحمدخان شوگر مل کے ملازمین کی جانب سے سات ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملز انتظامیہ کیخلا ف سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر کھبڑملاح ، نور محمد جسکانی ، عبدالغفار راجپوت اور دیگر نے بتایا کہ وہ گذشتہ 36سالوں سے پھلیلی واہ ، واٹر پمپ پر دن رات ڈیوٹی کر کے ٹنڈومحمدخان شوگر مل اور اسکی رہائشی کالونی کو پانی فراہم کررہے ہیں ، لیکن ہمیں گذشتہ سات ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں ، جس کے باعث ہمارے خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی ایم ایڈمن اجمل اعوان ہمیں تنخواہیں دینے کے بجائے دھمکیاں دے رہا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں سات ماہ کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں بصورت دیگر ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمیداری اجمل اعوان اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔