جڑانوالہ، نجی ہسپتال میں داخل پانچ ماہ کی حاملہ خاتون لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے بچے سے محروم

ہفتہ 8 نومبر 2014 18:52

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) نجی ہسپتال میں داخل پانچ ماہ کی حاملہ خاتون لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے بچے سے محروم۔ ورثاء کا روڈ بلاک کر کے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔ ذرائع کے مطابق محلہ چمڑہ منڈی کا میاں صابر پہلوان اپنی بیوی صباء خان جو پانچ ماہ کی حاملہ تھی کا چیک اَپ کروانے فیصل آباد روڈ پر قائم خیر النساء ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے پاس آیا تو ڈاکٹر نے اْسے مریضہ کو ہسپتال داخل کروانے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کے مشورہ پر میاں صابر نے اپنی اہلیہ کو داخل کروا دیا مگر ڈاکٹر نے اْس پر کوئی توجہ نہ دی جس سے صباء خان کی حالت بگڑ گئی اور اْس کے پیٹ میں پانچ ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی ہلاکت اور مریضہ کی حالت بگڑنے پر اْس کے ورثاء نے ہسپتال کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ سٹی عبید الرحمن کی ہسپتال انتظامیہ کے کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔