تھرمیں غذائی قلت اورحکومت کی لا پرواہی اور بے حسی سے 40سے زائد بچوں کی ہلاکت قومی تاریخ کا درد ناک المیہ ہے ، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

ہفتہ 8 نومبر 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تھرمیں غذائی قلت اورحکومت کی لا پرواہی اور بے حسی سے 40سے زائد بچوں کی ہلاکت قومی تاریخ کا درد ناک المیہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول کا متاثرہ علاقے کا دورہ نہ کرنا اور امدادی اقدامات نہ اُٹھاناسندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔تھر پارکرمیں غذائی قلت بحران کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہو تی ہے ۔انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے مگر بلاول بھٹو زرداری سندھ کی حکومت سیاست بچانے میں مشغول ہیں۔بڑی تعداد میں بچوں کی ہلاکتیں انتہائی قابل تشویش ہیں۔

متعلقہ عنوان :