فیصل آباد ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کے مستحق مریضوں کے ٹیکے نہ ہونے کا وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے مستحق مریضوں کے ٹیکے نہ ہونے کا وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا فوری ٹیکے جاری کرنے کی ہدایت پر ہیپاٹائٹس سی کے زیر علاج مریضوں میں ٹیکے تقسیم کردئیے گے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈاکٹر عبدالرؤف نے حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے مستحق مریضوں میں علاج کے ٹیکے تقسیم ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صحت کے شعبہ میں فلاحی اقدامات کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے میں کوئی کسرا ٹھا نہیں رکھی جائے گی 160افراد میں ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لئے کورس کے ٹیکے تقسیم کئے گئے جبکہ اس سے قبل ساڑھے تین ہزارافراد میں یہ ٹیکے تقسیم کئے جاچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک جان لیوامرض ہے تاہم بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے اور حکومت پنجاب اس بیماری میں مبتلا مستحق مریضوں کو علاج کے ٹیکوں کا کورس مفت فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خاطر خواہ سہولیات موجود ہیں لہذااس بیماری میں مبتلا مریض علاج کرانے میں کوتاہی نہ کریں ۔انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اے ایم ایس ڈاکٹرحبیب بٹر نے ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی فیملی کے دیگر افراد کی سکریننگ پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں اس موذی مرض میں مبتلا مستحق مریضوں کے ٹیسٹ کی فری سہولت موجود ہے۔ڈاکٹر اکمل شریف نے مریضوں کو ہیپاٹائٹس کے لاحق ہونے کی وجوہات،حفاظتی تدابیر اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :