ملک میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے طریقہ کار وضع کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 8 نومبر 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ملک میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے طریقہ کار وضع کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

شہری نبیل رفاقت نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں ملٹی نیشنل ادویہ ساز کمپنیاں اپنی مرضی کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں جس کی وجہ ملک میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے گائیڈ لائنز کی عدم موجودگی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آج تک دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کیلئے کوئی طریقہ کار ہی وضع نہیں کر سکی، درخواست گزار میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر دوائیاں مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ عام آدمی کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا جائے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی طریقہ کار وضع کرنے کے عمل میں مسابقتی کمین آف پاکستان سے بھی مشاورت کرے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ حکومت دوائیوں کی قیمتوں میں آئے دن ہونے والے اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :