پولیو ڈراپس مہم کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

اتوار 9 نومبر 2014 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جماچلی نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کے دوران باالخصوص حساس یونین کونسلز/علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔واضع رہے کہ پولیو ٹیمز کراچی سمیت صوبے بھر کے دیگر شہروں دیہات اور قصبوں میں یونین کونسلز کی سطح پر مورخہ15نومبر سے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم کے دوران سیکورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کے تناظر میں محکمہ صحت حکومت سندھ سمیت وزیر اعلیٰ پولیو مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران سے باہم رابطوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیو ویکسینیں شیڈول کے تحت رینج/ڈسٹرکٹ اور پولیس زونز کی مناسبت سے پولیو ڈراپس پر مامور ہیلتھ ورکرز ،ڈاکٹروں،رضاکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز سمیت شہریوں کے تحفظ کے لئے بھی فول پروف سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس کے حوالے سے خصوصاً حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے علاوہ پولیس کمانڈوز کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کیے جائیں۔جبکہ ایسے علاقوں میں انٹیلی جینز بڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جینس کے دیگر اداروں و ایجنسیوں سے بھی رابطوں کو مربوط بنایا جائے تاکہ باقاعدہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کی بدولت پولیس ڈراپس مہم کی کامیابی کے لیے مجموعی امور کو ٹھوس اور مؤثر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :