آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، علاقے کو عسکریت پسندوں سے پاک کرکے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے ‘ پولیٹیکل ایجنٹ

پیر 10 نومبر 2014 12:41

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے ‘علاقے کو عسکریت پسندوں سے پاک کرکے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن خیبر ون کے زریعے خیبر ایجنسی سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مقامی عمائدین کے تعاون سے آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی علاقہ کو عسکریت پسندوں سے پاک کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سول انتظامیہ کی عملداری قائم کی جا رہی ہے۔ شہاب علی شاہ نے کہا کہ انسدادپولیومہم 17نومبر سے شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 1لاکھ 28ہزار بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔پولیو ٹیموں کو خصوصی تربیت دے رہے ہیں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :