بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں تین روزہ پولیو مہم کو آغاز

پیر 10 نومبر 2014 13:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر سے تین روزہ پولیو مہم کو آغاز ہوگیاجس کے دوران تقریباً 238000 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان علاقوں میں ضلع کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی، ڑوب، شیرانی، موسیٰ خیل، نصیر آباد، جعفر آباد اور لسبیلہ ضلع میں حب تحصیل شامل ہے۔

جبکہ گزشتہ روزبلوچستان کے چیف سیکرٹی سیف اللہ چٹھہ نے ان اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہ پائے گئے۔اجلاس کے دوران پولیو مہم کے حوالے سے مختلف پہلووٴں کا جائزہ لا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنے متعلقہ علاقوں میں مہم کی نگرانی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر چند ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی غیر موجودگی کا نوٹس لیا اور کہا کہ اس طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور ڑوب سے گزشتہ تین ماہ کے دوران دس پولیو کیسز پر افسوس کا اظہار کیا کیوں کہ اس سے قبل بلوچستان کو پولیو فری قرار دیے جانے کا امکان تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین اپنے بچوں کو دلوانے سے انکار کردیا تھا۔چھٹہ صاحب نے کہا کہ ہمیں پولیو کو روکنا ہوگا تاکہ بلوچستان کو پولیو وائرس سے پاک قرار دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے صوبائی وزرا، پارلیمانی اراکین، لوکل باڈیز، اور مذہبی رہنماوٴں سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :