پنجاب میں مزید 32 افراد ڈینگی وائرس کا شکار، مجموعی تعداد 1205 ہو گئی

پیر 10 نومبر 2014 14:26

پنجاب میں مزید 32 افراد ڈینگی وائرس کا شکار، مجموعی تعداد 1205 ہو گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعہ تعداد 1205تک پہنچ گئی ۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کو ہولی فیملی ہسپتال،بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

راوں برس ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں 897افراد متاثر ہوئے جبکہ لاہور سے 71اور شیخوپورہ سے 46افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔

رواں برس صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعہ تعداد 1205تک پہنچ چکی ہے جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ دو افراد دم توڑچکے ہیں ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس کی شدت میں کمی آچکی ہے چند روزمیں مریضوں کی تعداد بھی کم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :